مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف نےتاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام کی مدد جاری رکھےگا ۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ شام دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی حالت میں ہے لہذا اس کا تعاون اور اس کی مدد روس اور دیگر ممالک کا اخلاقی فریضہ ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کل کہا تھا کہ روس اعلانیہ طور پر شام کو ہتھیارفروخت کررہا ہے اور یہ عمل بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نےتاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام کی مدد جاری رکھےگا ۔
News ID 1858002
آپ کا تبصرہ